پاکستان سپر لیگ ’پی ایس ایل‘ کے چھٹے سیزن شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے اور ابھی سے ہی ملک بھر میں کرکٹ شائقین پی ایس ایل فیور میں مبتلا ہوگئے۔
شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کا بھی اعلان کردیا۔
پشاور زلمی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔
پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے 16 فروری کی صبح کو ماہرہ خان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔
Happy to announce & continue our association with @TheMahiraKhan who has been the face of Zalmi and a loyal supporter since the start. #Zalmifamily #ZKingdom #Yellowstorm pic.twitter.com/88YDrl2nkg
— PeshawarZalmi (@PeshawarZalmi) February 16, 2021
ماہرہ خان کے برانڈ ایمبیسڈر کی تعینانی کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔
پشاور زلمی نے ماہرہ خان کو سفیر تعینات کرنے کی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں پشاور زلمی کا سچا مداح قرار دیا اور لکھا کہ اداکارہ شروع سے ہی ان کے شائقین اور کھلاڑیوں کا جوش بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ رہتی ہیں۔
ماہرہ خان گزشتہ پی ایس ایل میں بھی پشاور زلمی کی آفیشل برانڈ ایمبیسیڈر تھیں جب کہ وہ ماضی میں بھی تقریبا تمام پی ایس ایلز میں پشاور زلمی کی سفیر رہی ہیں
![]() |
ماہرہ خان ’پی ایس ایل 6‘ کے لیے بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر |
No comments:
Post a Comment