نورین محمد صدیق: قرآن کی تلاوت جسے لوگوں نے غمزدہ، روح پرور اور صحرا کا لہجہ قرار دیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

February 10, 2021

نورین محمد صدیق: قرآن کی تلاوت جسے لوگوں نے غمزدہ، روح پرور اور صحرا کا لہجہ قرار دیا

نورین محمد صدیق: قرآن کی تلاوت جسے لوگوں نے غمزدہ، روح پرور اور صحرا کا لہجہ قرار دیا


سوشل میڈیا نے قرآنی تلاوت کے منفرد افریقی انداز میں حیات نو کا آغاز کیا ہے، جس پر کبھی مشرق وسطی کی روایات کا غلبہ تھا اور سوڈان سے آنے والی ایک آواز اس بات کا ثبوت ہے کہ اس برِاعظم کے پاس کیا کیا گہر ہیں۔

جب نورین محمد صدیق نے قرآن پاک کی تلاوت کی تو دنیا بھر کے لوگوں نے ان کے لہجے کو غمزدہ، روح پرور اور امریکہ کی بلیو موسیقی جیسا قرار دیا۔

ان کی منفرد آواز نے انھیں مسلم دنیا کے سب سے مشہور قاریوں میں شامل کر دیا تھا۔

اسی وجہ سے جب نومبر میں سوڈان میں ہونے والے ایک کار حادثے میں 38 سالہ نورین محمد صدیق کی موت واقع ہوئی تو پاکستان سے لے کر امریکہ تک اس کا سوگ منایا گیا۔



No comments: