بجلی صارفین بِل میں گردشی قرضے بھی ادا کرنے پر مجبور - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

April 03, 2021

بجلی صارفین بِل میں گردشی قرضے بھی ادا کرنے پر مجبور

بجلی صارفین بِل میں گردشی قرضے بھی ادا کرنے پر مجبور



بروقت بجلی کے بل ادا کرنے والے صارفین سے ماضی کے گردشی قرضے کی ادائیگی اور مارک اپ سود کی مد میں 43  پیسے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں، بجلی صارفین اصل قیمت کی بجائے ماہانہ اربوں روپے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی حکومت پی ٹی وی فیس،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سمیت لاگت پر 17.5 فیصد جی ایس ٹی بھی وصول کر رہی ہے،سلیب سسٹم کی وجہ سے ٹائم آف یوز کے صارفین کو 23 روپے سے زائد فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے۔


آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے تین سو یونٹ کے صارفین کے لیے ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا،ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے پر ایف بی آر کو اضافی ریونیو مل


 وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط اور نیپرا کے طے کردہ ٹیرف میں آنے والے مہینوں میں 4.5 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے ،آئندہ مہینوں میں حکومت جب بجلی مہنگی کرنے گی جی ایس ٹی کی مد میں اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔



No comments: