آن لائن ٹول کی مدد سے جانیے کہ فیس بک سائٹ سے آپ کا ڈیٹا تو لیک نہیں ہوا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

April 08, 2021

آن لائن ٹول کی مدد سے جانیے کہ فیس بک سائٹ سے آپ کا ڈیٹا تو لیک نہیں ہوا

آن لائن ٹول کی مدد سے جانیے کہ فیس بک سائٹ سے آپ کا ڈیٹا تو لیک نہیں ہوا

اگر آپ بھی اس حوالے سے فکرمند ہیں کہ فیس بک سے لیک ہونے والے تازہ ترین ڈیٹا میں کہیں آپ کی معلومات تو نہیں، تو اس حوالے سے آپ کی مشکل آسان کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ موجود ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے 53 کروڑ افراد کی تفصیلات ایک آن لائن ڈیٹا بیس پر لیک کر دی گئی تھیں۔ ان تفصیلات میں زیادہ تر موبائل نمبرز تھے۔

اس ویب سائٹ ’ہیو آئی بین پونڈ‘ پر ایک آن لائن ٹول دیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ آپ کا موبائل نمبر یا ای میل ایڈریس لیک ہوا ہے یا نہیں۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا سنہ 2019 میں ڈیٹا لیک کی ایک ’پرانی‘ کارروائی کا حصہ تھا مگر رازداری کے تحفظ پر نظر رکھنے والی تنظیمیں اب اس حوالے سے تحقیق کر رہی ہیں۔


No comments: