ہنڈا نے 70 اور 125 کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کردی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

June 09, 2021

ہنڈا نے 70 اور 125 کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کردی

 

ہنڈا نے 70 اور 125 کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی کردی
اسلام آباد(این این آئی ) قبل ازیں ہنڈا کمپنی نے ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا تھا اس اضافے کی وجہ کو ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیاجب کہ اب پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے اور ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمیہوئی ہے۔ درحقیقت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے کم درآمدی لاگت کے باوجود اٹلس ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 16 سو سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی

نے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 16 سو روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس نئے اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 82 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 84 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ 2021 میں صرف 4 ماہ کے دوران ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں اب تک 6 ہزار 6 سو روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 16 سو جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 88 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 90 ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 500روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح اب سی جی 125 کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 36 ہزار500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای کو مزید 3 ہزار روپے مہنگا کردیا گیا اور اس کی قیمت ایک لاکھ 64 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 67 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔سی بی 125 ایف کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے کی بجائے 2 لاکھ 500 روپے ہوگئی ہے۔

No comments: