الٹی کروٹ پرسونے کے فوائد - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

July 06, 2021

الٹی کروٹ پرسونے کے فوائد

 

الٹی کروٹ پرسونے کے فوائد

برمنگھم: ہر انسان کے سونے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے، لیکن اگر آپ الٹی کروٹ پر سوتے ہیں تو پھر یقیناً آپ بہت سے طبی مسائل سے دور ہوں گے۔

ماہرین صحت کے مطابق الٹی کروٹ پر سونے کے طبی فوائد درج ذیل ہیں۔

خراٹوں میں کمی

نیند میں خراٹے لینے کی عادت آپ کے ہمراہ سونے والے فرد کے لیے بہت پریشان کن ہوتی ہے۔ آپ سکون سے خراٹوں کے ساتھ خواب خرگوش کے مزے لیتے ہیں، لیکن دوسرا بندہ ساری رات تکیے میں سر دبا کر جاگتا رہتا ہے۔

خاص طور پراگر آپ کمر کے بل سوتے ہیں تو آپ کے خراٹوں کی آواز زیادہ بلند ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سوتے وقت آپ کی زبان ، منہ اور جبڑا مکمل طور پر پرسکون ہوجاتا ہے۔ اگر آپ اپنی خراٹیں لینے کی عادت سے تنگ ہیں تو آج سے الٹی کروٹ پر سونا شروع کردیں۔

معدے کی تیزابیت کم کریں

کیا آپ نے بستر پر جانے سے پہلے بہت زیادہ کھا لیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر ساری رات معدے کی تیزابیت آپ کو بے چین رکھے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل الٹی کروٹ سونے میں پوشیدہ ہے، کیوں کہ اس طرح سونے سے معدے کی تیزابیت میں کمی واقع ہوتی ہے

حاملہ خواتین کے لیے بہترین

حاملہ خواتین کے لیے الٹی کروٹ پر سونا مفید ہوتا ہے ، عموماً ڈاکٹر بھی انہیں الٹی کروٹ سونے کی تجویز دیتے ہیں۔ کیوں کہ اس طرح سونے سے حاملہ خواتین کا رحم ان کے جگر کے مخالف دبتا ہے




No comments: