![]() |
فیس بک نے ٹوئٹر کا اہم فیچر اپنے پلیٹ فارم پر لانے کی تیاری کرلی |
سلیکان و یلی: فیس بک جلد ہی ٹوئٹر کی طرح ’تھریڈ‘ فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جس کی بدولت استعمال کنندگان ایونٹس میں لائیو کمینٹری بھی کر سکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیس بک اپنے استعمال کنندگان کے لیے ’عوامی شخصیات کے ایک چھوٹے گروپ کے ساتھ‘ ’تھریڈ‘ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس بارے میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تھریڈڈ پوسٹس میں ’ویو پوسٹ تھریڈ ‘ کا بٹن بھی شامل ہوگا، جس سے فالوورز تھریڈ میں موجود تمام پوسٹوں کو باآسانی نیوی گیٹ کر سکیں گے۔
تاہم فیس بک نے ابھی تک تھریڈ کے عوامی رول آؤٹ فیچر کے لیے تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں اور ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ فیس بک اس فیچر کو مزید استعمال کنندگان تک وسعت دے گا یا نہیں۔
No comments:
Post a Comment