رات کو پیدل چلنے کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا؟ - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

November 20, 2021

رات کو پیدل چلنے کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا؟

 

رات کو پیدل چلنے کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک کون سا؟

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) رات کو پیدل چلنے والوں کے لیے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار پایا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان) 2021 کے سروے کی رپورٹ میں یو اے ای کا محفوظ ترین ممالک میں 95 فیصد اسکور رہا۔

سروے کے مطابق ناروے 93 فیصد اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق یواے ای کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔‘


اس کے علاوہ گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے (94 فی صد)، متحدہ عرب امارات (93 فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد) اور فن لینڈ (92 فی صد) کے ساتھ شامل ہیں

No comments: