احساس راشن رجسٹریشن کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

November 24, 2021

احساس راشن رجسٹریشن کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

احساس راشن رجسٹریشن کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز 

احساس راشن رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی فرد رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرسکتا ہے، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) احساس راشن رجسٹریشن کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا گیا،رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا۔
احساس پروگرام کی چیئرپرسن اور وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نے بتایا کہ احساس راشن رعایت کے لیے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی فرد رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کرسکتا ہے۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ نمبر ایسی موبائل سم سے بھیجا جائے جو اسی شخص کے نام پر رجسٹر ہے، احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت نے کہا کہ کریانہ مالکان راشن پروگرام کے لیے صرف احساس راشن ویب پورٹل پر ہی رجسٹر ہوں گے۔



احساس راشن میں رجسٹریشن کے لیے نیچے والے بٹن پر کلک کریں۔ 

👇👇👇👇



No comments: