چائے یا کافی، دونوں میں سے بہتر کیا؟ - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

December 13, 2021

چائے یا کافی، دونوں میں سے بہتر کیا؟

 

چائے یا کافی، دونوں میں سے بہتر کیا؟

پیئے جانے کے لحاظ سے دنیا بھر میں چائے اور کافی، یہ دو مشروبات انتہائی عام ہیں تاہم مغربی خطے میں کافی مشہور ہے جبکہ مشرقی تہذیب میں چائے کو مقبولیت حاصل ہے۔ دونوں میں شامل اجزا اور اس کے اثرات ملتے جلتے ہی ہیں جس کی وجہ سے کسی ایک کو چننا مشکل ہوجاتا ہے۔

کافی:

کافی میں کیفین کی مقدار چائے کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کیفین دماغ کو جگادیتی ہے اور نیند بھگا دیتی ہے۔ یہ جسم میں توانائی کا احساس بھی پیدا کرتی ہے۔ یہ بیماریوں سے بچاؤ میں بھی معاون ہے۔ ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ مناسب مقدار میں اگر کیفین لی جائے تو اس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ تاہم یہ خیال رہے کہ کیفین کی زیادہ مقدار بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے جیسا کہ اسہال، متلی، نیند نہ آنا، گھبراہٹ, تیز دھڑکن اور شدید حالتوں میں مرگی کے دورے وغیرہ۔

چائے:

چائے میں چونکہ کیفین کم ہوتا ہے اس لیے یہ ایک مناسب مقدار میں توانائی مہیا کرتی ہے بنسبت کافی کے۔ چائے میں ایک اور جُز ہوتا ہے جو کافی میں نہیں ہوتا اور وہ L-theanine ہے جو کیفین کے جزوِ بدن بننے کے عمل میں تاخیر کرتا ہے۔ اس حوالے سے کیے گئے ایک مطالعے میں دیکھا گیا کہ L-theanine اور کیفین جب ساتھ لی گئی تو توجہ اور ذہنی صلاحیت میں بہتری آئی۔

No comments: