واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست فیچر - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

March 14, 2022

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست فیچر

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست فیچر


سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے زبردست فیچر پر کام شروع کردیا۔


واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ قبل آئی فون آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) صارفین کے لیے واٹس ایپ پر ایک فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس کی مدد سے تصاویر کو بلر (دھندلا) کیا جاسکتا ہے۔ 


ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس نے یہ فیچر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس کے لیے فیس بک کی ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد نئی بیٹا اپڈیٹ جاری کرنے جارہی ہے، اس اپڈیٹ کے بعد اس ایپلیکیشن کا ورژن بڑھ کر 2.22.7.1 ہوجائے گا۔


اسی نئے ورژن میں واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصاویر کو بلر کرنے کے آپشن کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔


واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلیے زبردست فیچر


اس اپڈیٹ کے بعد صارفین کے پاس ایڈیٹنگ کے لیے ایک پینسل کے علاوہ بھی نئی پینسل آپشن میں شامل ہوجائے گی، جو بلر کرنے کا کام کرے گی۔


علاوہ ازیں واٹس ایپ نے پولز کی سہولت فراہم کرنے پر بھی کام شروع کردیا ہے یہ سہولت اس سے قبل فیس بک انسٹاگرام پر موجود تھی۔


واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ آئندہ چند ہفتوں میں اس فیچر کو آئی فون اور اینڈرائیڈ کے صارفین کے لیے لانچ کردے گا، یہ فیچر گروپس کے لیے فراہم کیا جائے گا جس کا اسکرین شاٹ ویب سائٹ نے شیئر کیا ہے۔

No comments: