وہ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ چلنا چند روز میں بند ہوجائے گا، کمپنی نے اعلان کردیا - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

March 26, 2022

وہ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ چلنا چند روز میں بند ہوجائے گا، کمپنی نے اعلان کردیا

 

وہ موبائل فونز جن پر واٹس ایپ چلنا چند روز میں بند ہوجائے گا، کمپنی نے اعلان کردیا


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی طرف سے ایک اہم خبر جاری کی گئی ہے جس میں موبائل فونز کی ایک لسٹ مہیا کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان موبائل فونز پر 31مارچ 2022ءکے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سپامنگ، فیک نیوز پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں۔


کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6ایس پلس شامل ہیں۔ 


No comments: