رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

March 31, 2022

رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی

 

رمضان کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی

 اسلام آباد: رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔


اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے تک 6 گھنٹے ہوں گے۔


ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 10 سے 3 بجے تک 5 گھنٹے ہوں گے۔ جمعتہ المبارک کو اوقات صبح 10 سے ایک بجے تک 3 گھنٹے ہوں گے۔


واضح رہے کہ رمضان کا چاند دیکھنے کےلیے 29 شعبان یعنی 2 اپریل ہفتے کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جس کے نتیجے میں اتوار کو پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔




No comments: