طالب علم کا امتحان میں نقل کیلیے انوکھا جگاڑ، ویڈیو سامنے آگئی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

April 09, 2022

طالب علم کا امتحان میں نقل کیلیے انوکھا جگاڑ، ویڈیو سامنے آگئی

طالب علم کا امتحان میں نقل کیلیے انوکھا جگاڑ، ویڈیو سامنے آگئی



ہریانہ: جب امتحانات کے دوران نقل کی بات آتی ہے تو بھارتی طلب علم کے پاس ہر طرح کے ٹوٹکے اور چالیں ہوتی ہیں۔ ٹیکنالوجی نے امتحانات میں نقل کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے فتح آباد ضلع میں 10ویں جماعت کے ایک طالب علم کو بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ (BSEH) کے فلائنگ اسکواڈ نے امتحان میں نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔


طالب علم شیشے کے کلپ بورڈ کا استعمال کر رہا تھا جس کے درمیان اس نے موبائل فون چپکایا ہوا تھا اور اس نے نقل کے لیے واٹس ایپ سمیت کئی موبائل ایپس کھولی تھیں۔


 

No comments: