گوگل پر پاکستانی زیادہ تر کیا سرچ کرتے ہیں؟ ہوشربا انکشافات - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

May 20, 2022

گوگل پر پاکستانی زیادہ تر کیا سرچ کرتے ہیں؟ ہوشربا انکشافات

گوگل پر پاکستانی زیادہ تر کیا سرچ کرتے ہیں؟ ہوشربا انکشافات

اگر آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو یہ ناممکن سی بات ہے کہ آپ گوگل سے واقف نہ ہوں۔

لیکن اگر آپ پھر بھی نہیں جانتے تو آپ کو بتا دیں کہ گوگل ایک سرچ انجن ہے جہاں دنیا بھر کی معلومات دستیاب صرف ایک کلک پر دستیاب ہیں۔

گوگل پر دنیا بھر سے روزانہ کی بنیاد پر اربوں کی تعداد میں چیزیں اور معلومات سرچ کی جاتی ہیں۔ یعنی اندازاً دیکھیں تو ہر سیکنڈ میں 63 ہزار، ہر منٹ میں 28 لاکھ ، گھنٹے میں 22 کروڑ 80 لاکھ اور پر دن میں 5 ارب 60 کروڑ سے زائد بار سرچز کی جاتی ہیں۔

گوگل پر موجود ڈیٹا کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ان میں 16 سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں جنہیں پہلے کبھی سرچ نہ کیا گیا ہو۔


گوگل استعمال کرنے والوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ  پاکستانی گوگل پر سرچ کرتے کیا ہیں؟

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی شہری گوگل پر سب سے زیادہ ڈرامے سرچ کرتے ہیں۔

اگر امریکہ کی بات کریں تو وہاں کے شہری یونیورسٹیز کو زیادہ سرچ کرتے ہیں، جبکہ بھارت کی بات کی جائے تو بھارتی شہروں پاکستانیوں کے برعکس فلموں اور غذاؤں کے بارے میں بہت زیادہ سرچ کرتے ہیں۔

افغانستان کی بات کی جائے تو وہاں جنگی فلمیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔


 

No comments: