جنت کے پھل انار روز کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 30, 2022

جنت کے پھل انار روز کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

 

جنت کے پھل انار روز کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟


انار دنیا میں دستیاب صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند پھلوں میں سے ایک ہے جسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔


اس پھل میں اتنی بڑی تعداد میں نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو دیگر غذائی اشیا میں نہیں ہوتے۔


تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ انار کھانے کی عادت جسم کے لیے متعدد فوائد کا باعث بنتی ہے جس سے مختلف امراض کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔


متعدد اہم غذائی اجزا سے بھرپور

انار کے دانوں کے بھرے ایک کپ یا 174 گرام سے جسم کو 7 گرام فائبر، 3 گرام پروٹین، وٹامن سی کی روزانہ درکار مقدار کا 30 فیصد حصہ، وٹامن کے کی روزانہ درکار مقدار کا 36 فیصد حصہ، فولیٹ کی روزانہ درکار مقدار کا 16 فیصد حصہ اور پوٹاشیم کی روزانہ درکار مقدار کا 12 فیصد حصہ ملتا ہے۔


انار کے دانوں کے ایک کپ میں 24 گرام شکر اور 144 کیلوریز بھی ہوتی ہیں، مگر اس سے ہٹ کر بھی متعدد طاقتور نباتاتی مرکبات اس پھل کا حصہ ہیں۔


انار میں موجود 2 سب سے طاقتور نباتاتی مرکبات

اس پھل میں 2 منفرد اجزا ایسے ہوتے ہیں جو اس کو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید بناتے ہیں۔


ان میں سے ایک Punicalagins نامی اینٹی آکسائیڈنٹ مرکب ہے جو اس پھل کے جوس اور چھلکوں میں پایا جاتا ہے۔


یہ انار کے جوس میں اتنا زیادہ طاقتور ہوتا ہے کہ سبز چائے کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ اینٹی آکسائیڈنٹ سرگرمیوں کو متحرک کرتا ہے۔


اسی طرح انار کے بیجوں کے تیل میں موجود Punicic Acid اس پھل کا مرکزی فیٹی ایسڈ ہے جو حیاتیاتی اثرات کو متحرک کرتا ہے۔


ورم کش خصوصیات

دائمی ورم متعدد سنگین امراض کی جڑ ثابت ہوتا ہے جن میں امراض قلب، کینسر، ذیابیطس ٹائپ ٹو، الزائمر اور موٹاپا قابل ذکر ہیں۔


انار کی ورم کش خصوصیات اس میں موجود punicalagins مرکب کی اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے ہیں۔


ٹیسٹ ٹیوب تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ انار سے غذائی نالی میں موجود ورم کی سرگرمی کم ہوسکتی ہے۔


ذیابیطس کے مریضوں پر 12 ہفتوں کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 250 ملی لیٹر انار کا جوس پینے سے ورم کا باعث بننے والے عناصر میں 30 سے 32 فیصد کمی آتی ہے۔


مردوں کی تولیدی صحت کے لیے بھی ممکنہ طور پر مفید

تکسیدی تناؤ سے خون کا روانی متاثر ہوتی ہے جس میں تولیدی نظام بھی شامل ہے۔


ایریکٹائل ڈسفنکشن کے شکار 53 مردوں پر ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انار کھانے سے انہیں کسی حد تک فائدہ ہوتا ہے مگر یہ بہت زیادہ نمایاں نہیں تھا، اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اگر جسمانی ورم میں کمی لانا چاہتے ہیں تو انار آپ کی غذا میں شاندار اضافہ ثابت ہوگا۔

No comments: