دبئی کا ہوائی اڈے بے مثال کارکردگی پر ’ائیرپورٹ آف دی ایئر‘ قرار - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

December 13, 2022

دبئی کا ہوائی اڈے بے مثال کارکردگی پر ’ائیرپورٹ آف دی ایئر‘ قرار

 

دبئی کا ہوائی اڈے بے مثال کارکردگی پر ’ائیرپورٹ آف دی ایئر‘ قرار

DXB کو ایوی ایشن بزنس ایوارڈز 2022 میں بے مثال کارکردگی کے زمرے میں فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا



دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 دسمبر 2022ء ) دبئی کے ہوائی اڈے نے اپنی بے مثال کارکردگی پر ’ایئرپورٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔ لو ان دبئی ( LovinDubai ) کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کو ایوی ایشن بزنس ایوارڈز 2022 میں گزشتہ 12 مہینوں کے دوران اس کی بے مثال کارکردگی کی بنیاد پر اس زمرے میں فاتح کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے تقریب میں ایوارڈ وصول کیا جو دبئی میں منعقد ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے نے 2022ء کی پہلی ششماہی میں 28 ملین مسافروں کا استقبال کیا، یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران حجم کے لحاظ سے تقریباً 3 گنا زیادہ تعداد ہے، تاہم اس کے ساتھ ناصرف اس کی سروس کے معیار کو برقرار رکھا گیا بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا گیا اور مہمانوں کے لیے اس کے تمام ٹچ پوائنٹس پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربے کو یقینی بنایا گیا اور یہ 2020 کے بعد پہلی بار تھا کہ جب ایئرپورٹ نے بلند ترین سہ ماہی مسافر ٹریفک کا ہدف بھی حاصل کیا۔


دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) کے آپریٹر دبئی ایئرپورٹس نے کہا کہ خلیجی مرکز تین ماہ کی مدت کے دوران وبائی مرض سے پہلے کی سہ ماہی مسافروں کی ٹریفک کی سطح تک پہنچ گیا، جس سے اس نے اپنی سالانہ پیشن گوئی میں اضافہ کیا ہے، کیوں کہ دبئی ایئرپورٹس نے ایک بیان میں کہا کہ DXB نے جولائی تا ستمبر کے عرصے میں 18.5 ملین مسافروں کو سنبھالا جو سال بہ سال دگنی سے بھی زیادہ ہے اور یہ پہلی بار ہے جب سہ ماہی ٹریفک 2020 کے بعد وبائی مرض کورونا سے پہلے کی سطح تک پہنچی، DXB نے کورونا وبا سے پہلے 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں 17.8 ملین مسافروں کی سطح ریکارڈ کی تھی۔
دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹیو پال گریفتھس نے کہا ہے کہ مسافروں کی آمدورفت میں سال بھر میں اضافہ شاندار رہا ہے اور یہ ہماری توقعات سے زیادہ حد تک بڑھتا جا رہا ہے، ایمریٹس ایئرلائن کا مرکز موسم گرما کے عروج کے دوران سفری مانگ کے ساتھ بین الاقوامی سرحدیں دوبارہ کھلنے اور کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ہوائی اڈے پر بحالی کا عمل جاری رہا، خلیجی مرکز کو کچھ بڑے یورپی ہوائی اڈوں کے برعکس ہموار آپریشنز چلانے سے فائدہ ہوا جو تاخیر سے 
دوچار ہوئے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر خلل پڑا کیوں کہ وبائی امراض کے بعد مانگ میں اضافہ ہوا۔


No comments: