دو چار اور نہ پانچ روپے : یکم ستمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے ؟ سمری حکومت کو ارسال - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

August 29, 2020

دو چار اور نہ پانچ روپے : یکم ستمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے ؟ سمری حکومت کو ارسال

 


اسلام آباد (ویب ڈیسک) یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دیں۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں فی لٹر سات روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔ اوگرا نے اپنی تجاویز 30 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر بھجوائی ہیں۔ پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روپے 73 پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی ہے۔ 

No comments: