لاک ڈاؤن کے دوران کنوارے زیادہ خوش رہے یا شادی شدہ مرد حضرات ؟ ایک شاندارتحریر جو آپ کا موڈ سارا دن خوشگوار رکھے گی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

September 20, 2020

لاک ڈاؤن کے دوران کنوارے زیادہ خوش رہے یا شادی شدہ مرد حضرات ؟ ایک شاندارتحریر جو آپ کا موڈ سارا دن خوشگوار رکھے گی

 


لاہور (ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن کے دوران کنوارے لوگ زیادہ خوش رہے یا شادی شدہ؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ آسٹریا کی ڈینوبے یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیقاتی سروے لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کی ذہنی صحت، ڈپریشن اور پریشانی کا معائنہ کیا اور

اس کا ان کی ازدواجی حیثیت کے ساتھ موازنہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ نامور کالم نگار علی عمران جونئیر اپنے ایک دلچسپ اور معنی خیز کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان شادی شدہ لوگوں نے سب سے زیادہ خوش وقت گزارا جن کا ازدواجی تعلق بہت اچھا تھا۔ دوسرے نمبر پر کنوارے لوگوں نے سب سے زیادہ خوش وقت گزارا۔ ایسے شادی شدہ لوگ جن کا ازدواجی تعلق ناخوشگوار تھا ان کا لاک ڈاؤن کے دوران گھر پر وقت انتہائی خراب گزرا، جس کے ان کی ذہنی صحت پر واضح اثرات پائے گئے۔ تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ ’’ہماری تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ ناقص ازدواجی تعلق میں رہنے سے کنوارا رہنا زیادہ بہتر ہے۔‘‘ کنوارے پر یاد آیا، ایک بار ہمیں باباجی نے اپنے ہم عمر ’’بابے‘‘ سے ملوایا، ساتھ ہی تعارف کچھ اس طرح سے کرایا کہ۔۔یہ ہیں وہ جنہوں نے اب تک شادی نہیں کی اور سوفیصد کنوارے ہیں۔۔ ہمیں حیرت کا جھٹکا لگا، پوچھا۔۔واقعی؟؟ پھر ’’بابے ‘‘ سے پوچھا، آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟؟ وہ کہنے لگے۔۔ یہ میری جوانی کی بات ہے ، میں ایک شادی میں گیا ہوا تھا،وہاں نادانستہ میرا پاؤں میرے پاس کھڑی لڑکی کی چادر پر پڑگیا۔۔وہ سانپ کی طرح سسکاری مار کر ایک دم پلٹی اور شیر کی طرح دھاڑی۔۔بلڈی ہیل ، اندھے ہو کیا؟۔۔میں گڑبڑا کر معافی مانگنے لگا ۔۔پھر اس کی نظر میرے چہرے پر پڑی،وہ بہت ہی پیارے دھیمے لہجے میں بولی۔۔اوہ معاف ?یجیے گا، میں سمجھی میرے شوہر ہیں۔۔بس جناب اس دن کے بعد سے آج تک مجھے شادی کرنے کا حوصلہ نہ ہوا ۔۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔لوگوں کی باتیں پتھروں کی طرح ہوتی ہیں، انہیں پیٹھ پر لادلوگے تو آپ کی پیٹھ جواب دے جائے گی لیکن اگر انہیں قدموں رکھوگے تو برج بنا لوگے جس پر چڑھتے ہوئے بلند سے بلند تر ہوتے جاؤگے۔۔ خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔(ش س م)



No comments: