بھارت سمیت پوری دنیا میں ہنگامے جیسی خبر - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 10, 2020

بھارت سمیت پوری دنیا میں ہنگامے جیسی خبر

 



ممبئی (ویب ڈیسک ) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا کو ریپ کرنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ شیخ زید سٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکامی پر مہندرا سنگھ دھونی اور کیدار جادھو سوشل میڈیا ٹرولز کے نشانے پر تھے۔ سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے دھونی کو ٹرول کیا

لیکن ایسی ٹویٹس بھی سامنے آئیں جن میں دھونی کی 6سالہ بیٹی زیوا کو ریپ کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔یہ دھمکیاں مبینہ طور پر بدھ کے روز ہونے والے مقابلے میں دھونی کی ٹیم کو شکست کے بعد سابق بھارتی کپتان اور ان کی اہلیہ ساکشی کے انسٹاگرام اکاو¿نٹس پر ظاہر ہوئیں۔ 17 ویں اوور میں دھونی کے صرف 11رنز پر چکرورتی کے ہاتھوں آﺅٹ ہونے کے بعد چنائی سپر کنگز کو 21 گیندوں پر 39رنز کی ضرور ت تھی ۔چنائی کو آخری اوور میں 26رنز درکار تھے تاہم اسے 10رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔




No comments: