پوری دُنیا میں ’ اُسامہ بنِ لادن کاا نٹرویو‘ کر کے شہرت پانے والے صحافی انتقال کر گئے - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

November 02, 2020

پوری دُنیا میں ’ اُسامہ بنِ لادن کاا نٹرویو‘ کر کے شہرت پانے والے صحافی انتقال کر گئے

 

لاہور( نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ صحافی رابرٹ فسک 74 سال کی عمر میں آئرلینڈ میں وفات پا گئے ہیں۔ انہوں نے طویل عرصہ تک منفرد صحافت کی، وہ بے باک رپورٹنگ میں شہرت رکھتے تھے، انہیں دلیرانہ رپورٹنگ پر کئی انعامات سے نوازا گیا۔رابرٹ فسک ان چنیدہ رپورٹرز میں سے ایک ہیں جو اسامہ

لبن لادن سے کئی بار ملے ہیں۔انہوں نے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور بلقان خطے کے بارے میں برطانوی اخبارات کیلئے 5 دہائیوں تک رپورٹنگ کی، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے 2005 میں ان کے بارے میں لکھا کہ رابرٹ فسک برطانیہ کے سب سے مشہور غیر ملکی نامہ نگار ہیں۔رابرٹ فسک نے اپنے کیریئر کا آغاز برطانوی سنڈے ایکسپریس سے کیا، اس کے بعد وہ 1972 مں شمالی آئر لینڈ منتقل ہوئے جب وہاں نسلی فسادات جاری تھے۔انہوں نے ان واقعات کے بارے میں برطانوی اخبار دی ٹائمز کیلئے لکھا اور پھر 1976 میں اسی اخبار کے لئے مشرق وسطیٰ کے نامہ نگار بن گئے۔لبنان کے شہر بیروت میں رہائش اختیار کرنے کے بعد رابرٹ فسک نے لبنان کی خانہ جنگی کے علاوہ ایرانی انقلاب، سویت افغان جنگ اور ایران عراق جنگ جیسے بڑے واقعات کی رپورٹنگ کی۔نوے کی دہائی میں انہوں نے تین بار القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن انٹرویو کئے، 1993 میں اپنے پہلے انٹرویو میں انہوں نے اسامہ بن لادن کے بارے لکھا کہ وہ ایک زبردست جنگجو لگ رہے تھے۔امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے واقعات کے بعد انہوں نے اگلی دو دہائیاں مشرق وسطیٰ میں گزاریں جہاں ہونے والی جنگوں کے بارے میں انہوں نے رپورٹنگ کی، اس دور میں انہوں نے افغانستان، عراق اور شام میں بھی کام کیا۔رابرٹ فسک کو عربی زبان پر عبور حاصل تھا، انہوں نے تجربہ کار رپورٹر ہونے کے ناطے ہمیشہ ان صحافیوں پر تنقید کی جو صرف دفتر میں بیٹھ کر صحافت کرتے تھے۔وہ امریکہ اور اسرائیل کے بارے سخت موقف رکھتے تھے،2005 میں انہوں نے ‘ دی گریٹ وار سویلائزیشن’ کے نام سے کتاب لکھی جس میں برطانوی، امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔رابرٹ فسک نے 1994 میں امریکی صحافی لارا مارلو سے شادی کی لیکن 2006 میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی، ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں تھی۔رابرٹ فسک کی وفات کی خبر آنے پر متعدد صحافیوں نے اظہار افسوس کی

ے۔آئرش صدر مائیکل نے ان کی وفات پرافسوس اورگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے دنیائے صحافت اور بالخصوص مشرق وسطیٰ پر تبصرہ کرنے والوں نے اپنے ایک عمدہ تجزیہ کار کو کھو دیا ہے۔






No comments: