بریکنگ نیوز:کرونا وائرس پھیلاو کا خدشہ:تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

November 17, 2020

بریکنگ نیوز:کرونا وائرس پھیلاو کا خدشہ:تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

 


گلگلت (ویب ڈیسک) کرونا وائرس پھیلاو کا خدشہ، گلگلت بلتستان کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گلگلت بلتستاحکومت نے ریجن کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلگلت میں حالیہ انتخابات کے انعقاد کے بعد احتیاط کے طور پر تعلیمی ادارے کچھ روز کیلئے بند

رکھے جائیں گے۔ریجن کے تمام تعلیمی ادارت 17 سے 23 نومبر تک بند رہیں گے۔ جبکہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تمام صوبائی وزرا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں اور اساتذہ کی جان زیادہ عزیز ہے۔ بچوں اور اُساتذہ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں 20 نومبر سے 31 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دینے کی تجویز پیش کی گئی ۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے معاملے پر کچھ شرکا نے حمایت کی اور کچھ نے مخالفت کردی۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا جانا چاہئیے۔ اجلاس میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کی جانب سے یونیورسٹیز اور کالجز بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ ہو گا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 


No comments: