آج کا دن کیسا رہے گا جمعرات 15 اکتوبر 2020 - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 15, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا جمعرات 15 اکتوبر 2020

 



حمل:


21مارچ تا21اپریل

اچھے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اگر نئے کاروبار کا ارادہ ہو ہی گیا ہے تو پھر شریک کار کو اپنا نا نہ بھولیں۔دوستوں کے ساتھ بہتر سلوک کیجئے۔


ثور:


22 اپریل تا 20 مئی

آپ نے ہمارے گزشتہ دئیے گئے اشاروں کو نہ سمجھا‘ اور اپنے شریک حیات کو مطمئن کرنے کی کوشش نہیں کی حالانکہ آپ کو کئی اہم موقع پر اچھے خاصے چانسز بھی مہیا ہوئے تھے۔

جوزا:

21 مئی تا 21جون

جو کچھ ہو چکا ہے اس کو بھلا دینا ہی آپ کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا ہے لیکن اگلے اقدامات اپنے موجودہ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے کریں ۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

اگر آپ نے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کر لیا اور اپنی سوچوں کو اپنی ہی گرفت میں رکھا تو یقینا آج کا دن آپ سے تعاون کر سکے گا اپنے افسران سے ہرگز نہ الجھیں۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

آپکا محبوب راہ راست پر آ چکا ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کی یہ خواہش بھی جائز طریقے سے پوری ہو جائے۔


سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

دوسروں کو ان کا حقیقی مقام دیں تاکہ دوسرے بھی آپ کو خصوصی مقام دے سکیں کچھ دو اور کچھ لو کا سنہری اصول اپنا کر اپنی زندگی بہتر انداز سے بسر کرنے کی کوشش کیجئے۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

دیرینہ مخالف سے صلح ہو سکتی ہے، آپ بھی مخالف کی اس خواہش کو پورا کر دیجئے کہ یہی تقاضا وقت ہے اس طرح آپ کو بڑی بھاری ذہنی الجھن سے وقتی طور پر نجات مل سکتی ہے۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

جن راستوں پر چل کر آپ غیر متوقع مایوسی سے دوچار ہو گئے تھے اب دوبارہ اسی راستے کو اپنا لیجئے اس بار کامیابی خودبخود آپ کے گلے کا ہار بن سکتی ہے۔


وس:

23نومبر تا22دسمبر

ملازمت کرنیوالے حضرات کی پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں اگر وہ اپنے فرائض صحیح طریقے سے انجام دیتے رہیں تو پھر بفضل خدا شاندار ترقی مل سکتی ہے اخراجات بھی زیادہ رہیں گے۔

جدی:


23دسمبر تا20جنوری

کسی بھی معاملے میں جذباتیت کا مظاہرہ نہ کیجئے کوئی شخص اگر آپ سے الجھنا بھی چاہے تو آپ درگزر سے کام لیجئے تاکہ حالات مزید خراب نہ ہو سکیں۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

ملازمت نو کے ملنے کا امکان ہے لیکن موجودہ ملازمت میں ترقی کی امید سردست نہ رکھیں ۔مقدمہ بازی سے گریز کریں کسی کو دی ہوئی رقم بن مانگے واپس مل سکتی ہے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

گزشتہ آپ نے اپنی اور دوسروں کی بہتری کے لئے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکا چند نئے دوست آپ کے قریبی آ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی پا سکیں گے۔


No comments: