بالی وڈ میں اداکاراؤں کے نمبر ون بننے کے پیچھے کیا شرمناک گیم چھپی ہوئی ہے ؟ اداکارہ ایشا کوپیکر کے انکشافات نے ہلچل مچا دی - Pakistan Point

Breaking

Post Top Ad

October 15, 2020

بالی وڈ میں اداکاراؤں کے نمبر ون بننے کے پیچھے کیا شرمناک گیم چھپی ہوئی ہے ؟ اداکارہ ایشا کوپیکر کے انکشافات نے ہلچل مچا دی

 



لاہور(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ ایشا کوپیکر نے بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کرڈالے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشا کوپیکر نے بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ سے لے کرسرورانگیز اشیاء اور اقربا پروری تک پر کھل کر بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح بالی ووڈ کی کئی

اداکارائیں ٹاپ پر پہنچی ہیں ۔بالی ووڈ میں کاسٹنگ کائوچ کے واقعہ کو لے کر کئی انکشافات ہوچکے ہیں ۔ کئی اداکارائیں سامنے آکر اس بارے میں بات کرچکی ہیں تو کئی نے اس کے خلاف قانونی قدم بھی اٹھائے ہیں۔ وہیں اس معاملہ پر اب مشہور اداکارہ ایشا کوپیکر نے بھی کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے کئی بالی ووڈ اداکارائیں ٹاپ پر پہنچی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقربا پروری سے لے کر سرور انگیز اشیا جیسے معاملات پر بھی بات چیت کی ۔ انہوں نے اقربا پروری کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے ریتک روشن کی فلم کے ایک ڈائیلاگ کا بھی استعمال کیا ۔ایشا کوپیکر نے ان دنوں بالی ووڈ انڈسٹری میں چل رہے سبھی سلگتے موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ہندوستان ٹائمز سے بات چیت میں ریتک روشن کی فلم سپر 30 کا ایک ڈائیلاگ بھی بولا کہ اب راجہ کا بیٹا راجہ نہیں بنے گا ، اب راجہ وہ بنے گا جو حقدار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں صرف فلموں میں ہی اچھی لگتی ہیں اور اصلیت بالکل الگ ہی ہوتی ہے ۔ایشا کا کہنا ہے کہ خواہ آپ اقربا پروری کہہ لیں یا کسی کو فیور کرنا کہہ لیں ، میں مانتی ہوں کہ اس سے ہمارے جیسے آئوٹ سائیڈرز کا نقصان ہے ، لیکن ایسے بھی کئی سٹار کڈزہیں ، جو آئے لیکن کچھ خاص نہیں کرپائے اور ایسے بھی آئوٹ سائیڈرز ہیں جنہوں نے ثابت کردیا کہ محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے ۔ جیسے مادھوری ڈکشت ، دیپیکا پڈوکون ، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر کیمپس ہیں ، لیکن میں اس بارے میں کیا کہہ سکتی ہوں ؟ شاید یہ لوگ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں جو ان کے دوست ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم اندر کیا ہوتا ہے ، اس لئے قیاس آرائی بھی نہیں کرتی ۔ مجھے بھی کئی باتوں کا دکھ ہے ، میں بھی کڑواہٹ رکھ سکتی ہوں ، لیکن میں رکھنا نہیں چاہتی ہوں ۔وہیں

کاسٹنگ کائوچ کو لے کر ایشا نے کہا کہ یہ ہوتا ہے ، لیکن یہ آپ پر منحصر کرتا ہے ۔ اگر آپ کو کاسٹنگ کائوچ کے سہارے کام کرنا ہے تو کریں ، بہت سی اداکارائوں نے کیا اور بلندیوں پر پہنچی ہیں ، لیکن جسے نہیں کرنا ہے وہ نہیں کرتا ہے ۔ وہیں سرور انگیز اشیا کے معاملہ پر ایشا نے کہا کہ وہ نہیں مانتی ہیں کہ وہ اس پر بولنے اور کسی کو دکھ پہنچانے کی طاقت رکھتی ہیں ۔


No comments: